اےران نے ایٹم بم بنا لیا تو ہم سب مشرق وسطیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے: اسرائیلی صدر

واشنگٹن (آن لائن) اسرائےل کے صدر شمعون پرےز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو جوہری ہتھےار اےران کے ہاتھ لگنے سے تشوےش ہونی چاہئے کےونکہ ملک کی اعلیٰ قےادت اخلاقی بدعنوانی کا منبع ہے۔ انہوں نے ےہ بات اےک امرےکی ٹی وی کے شو مےں حصہ لےتے ہوئے کہی۔ اسرائےلی صدر نے کہا کہ مےں ےہ خےال کرتا ہوں کہ اےران لوگوں کا قتل عام اور دہشت گردی کی حماےت کرتا ہے۔ وہ اےٹمی ہتھےار حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہےں۔ لہٰذا ےہ صرف اسرائےل کےلئے مسئلہ نہےں ہے بلکہ اسرائےل اسکا اےک حصہ ہے۔ عالمی رہنما¶ں کو ےہ سمجھنا چاہئے کہ اےران اگر اپنے عزائم مےں کامےاب ہوتا ہے تو ہم سب مشرق وسطیٰ سے ہاتھ دھو بےٹھےں گے اور تےل کی فراہمی سے محروم ہو جائےں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ےہ اےک سنگےن مسئلہ ہے اور جو گروپ آج اےران پر حکمرانی کر رہا ہے انہےں قانون اور انسانےت کا احترام نہےں ہے۔ اسرائےلی صدر نے امرےکی صدر اوباما کو عظےم رہنما قرار دےا اور کہا کہ انہےں ےقےن ہے کہ وہ سنجےدہ ہےں اور سےاست نہےں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائےلی وزےراعظم اور امرےکی صدر کی ملاقات اہمےت کی حامل ہے،مجھے ےقےن ہے کہ ملاقات مےں اےران کے معاملے پر اتفاق رائے طے پائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائےل اور اےران کے درمےان اعلیٰ سطحی سکیورٹی تعاون پاےا جاتا ہے۔ صدر اوباما اسرائےل کے عظےم دوست ہےں۔

ای پیپر دی نیشن