ورکرز ویلفیئر سکولوں میں مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں:وزیرمحنت

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر محنت پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہصوبہ کے49ورکرز ویلفیئر سکولوں میں مزدوروں کے28ہزار بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں کتابیں، سٹیشنری، ٹرانسپورٹ اور یونیفارم بھی مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں جہاں ورکرز ویلفیئر سکول نہیں ہیں وہاں کے مزدوروں کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات ورکرز ویلفیئر بورڈ برداشت کر رہا ہے اور 7 ورکرز ویلفیئر سکولوں میں سکینڈ شفٹ بھی جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن