اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کو مذاکرات میں الجھا کر بھارت نے وولر بیراج کی تعمیر شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت میں مقدمے کے لئے دستاویزات کی تیاری شروع کر دی۔ وولر بیراج دریائے جہلم پر تعمیر کیا جانے والا متنازع منصوبہ ہے اور دونوں ممالک میں مذاکرات جاری ہیں۔ بھارت وولر بیراج میں دس لاکھ 50ہزار ایکڑ فٹ پانی خیرہ کرے گا۔