اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر خزانہ سلیم مانڈی والا سے چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ نے ہنگامی طور پر ایچ ای سی کے لئے 9ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تین ارب روپے جاری اخراجات، 3ارب یونیورسٹیز میں تنخواہوں، پنشن میں اضافے جبکہ 3ارب روپے تعلیمی ترقیاتی منصوبوں کےلئے جاری کئے جائیں گے۔ ایچ ای سی کو فنڈز جاری نہ ہونے سے کئی یونیورسٹیوں میں مالی بحران پیدا ہو گیا تھا۔
9ارب جاری