رکن قومی اسمبلی راجہ اسد خان نے پیپلز پارٹی کو بھی خیرباد کہہ دیا ، آئی ای بی کا دعویٰ

جہلم (آئی این پی) مسلم لیگ( ن) چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے حلقہ این اے 63سے منتخب ایم این اے راجہ محمد اسد خان نے پیپلز پارٹی کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ سابق مسلم لیگی سینیٹر راجہ محمد افضل خان کے صاحبزادے راجہ محمد اسد خان نے گزشتہ ماہ اپنے والد اور این اے 62سے ایم این اے بھائی راجہ محمد اسد خان کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جن عوامی فلاحی منصوبوں کے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے میں حیلوں بہانوں سے کام لے رہی ہے ،جس کی بنا پر وہ پیپلز پارٹی سے کنارہ کشی کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی میں روز اول سے شمولیت اختیار کرنے کے حق میں نہیں تھا،تاہم اپنے والد راجہ محمد افضل خان کے فیصلہ کے سامنے سر نگوں کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...