قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ کے واقعات منظم سازش کے تحت ہو رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات خونیں ہوں گے۔ وہ نجی تعلیمی ادارے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اے پی سی کے لئے مولانا فضل الرحمن نے کوشش تو کی ہے لیکن بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ آٹھ دس دن باقی رہ گئے ہیں۔ دیکھیں نگران حکومت کیا کرتی ہے۔ زرداری اسلام آباد سے نکل چکے ہیں اور اب وہ لاہور میں پناہ گزین ہو گئے ہیں۔ جب تک قوم سنجیدہ نہیں ہوگی سیاست میں چھائے ڈاکوﺅں اور لوٹیروں سے نجات نہیں حاصل کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں جس بے دردی کے ساتھ لوگوں کو مارا جا رہا ہے یہ ایک منظم سازش ہے قوم کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا اپنے عقیدے کو چھوڑیں نہیں دوسرے کو چھیڑیں نہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں جو کچھ ہو رہا ہے ملک دشمنی اور اسلام دشمنی ہے۔
شیخ رشید
آئندہ الیکشن خونیں ہونگے، کراچی اور کوئٹہ کے حالات سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں: شیخ رشید
Mar 05, 2013