کابل (اے ایف پی) نیٹو چیف آندرے فوگ راسموہن نے 2009ءکے افغانستان کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ 2014ءمیں امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلاءکے پیش نظر شفاف صدارتی انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد ملک میں قیام امن اور تشدد کے خاتمے کے لئے صدارتی انتخابات کی شفافیت ناگزیر ہو گی۔ اچانک دورہ کابل کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں افغان عوام کی شمولیت اور ان کا اعتماد مستقبل میں افغانستان میں قیام امن کے لئے انتہائی ضروری ہو گا۔
افغانستان