رحمن ملک نگران آتے ہی ملک سے فرار ہو جائینگے، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: رانا ثنائ

لاہور (آئی این پی) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی بدترین صورتحال کے اصل ذمہ دار پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت اور رحمن ملک ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے ذاتی مفادات کیلئے پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں کے اصل عزائم سے عوام بخوبی واقف ہیں۔ پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت نے اپنی تمام تر توانائیاں لوٹ مار اور ملک کو کنگال کرنے پر صرف کیں۔منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے۔رحمن ملک ناکام ترین وزیرداخلہ ہیں جنہوں نے ڈینگیں مارنے کے علاوہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں کی سرکوبی کی بجائے انہیں اسلحہ لائسنس جاری کئے ہیں۔ پنجاب حکومت پر الزامات لگانے والے پیپلزپارٹی کے رہنما جواب دیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو کس نے دہشت گردوں کو پکڑنے سے روکا ہے؟ دریں اثنا جنرل ہسپتال لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناءللہ خا ں نے کہا ہے کہ رحمان ملک ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں شا مل کیا جائے یہ شخص گزشتہ 5سال سے بے گنا افراد کے خون پر سیاست کر رہا ہے نگران سیٹ اپ آتے ہی یہ ملک سے فرار ہو
جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ رحمن ملک سند ھ اور بلو چستان مین مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی
 ہو ئی مقبولیت سے بو کھلا کر الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں اور سیا سی طور پر راہ فرار چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ شخص دنیا کا جھوٹا ترین اور مکار شخص ہے جس اب کسی کو بھی اعتبار نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان میں جتنی دہشت گردی ہو رہی ہے ایجنسیوں کے اس ایجنٹ کو پہلے سے پتہ ہوتا ہے انہوں کہا کہ ملک کا ان داتا اگر صرف اپنی ہی دولت واپس لے آئے تو ملک کے سارے قرضے ا±تر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )ملک میں ہو نے والی ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کر تی ہے اور زر بابا کو الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فیصل آباد ہا ئیکورٹ بنچ کا مسودہ پاس کروا لیا جا ئے گا۔
رانا ثنائ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...