بم دھماکوں اور دہشت گردی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں: حافظ سعید


لاہور( سٹاف رپورٹر) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں و دہشت گردی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر پورے ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضا پیدا کرنے کے حوالہ سے ملک گیر تحریک چلائیں گے اس سلسلہ میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماﺅں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پورے ملک میں مذہبی و سیاسی قیادت کے ساتھ رابطے و ملاقاتیں کریں گی اور عوامی سطح پر قوم کی رہنمائی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے متفقہ کوششیں کی جائیں گی اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز حافظ محمد سعید کی زیر امارت مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعة الدعوة کے مرکزی ذمہ داران کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے اسے خصوصی طور پر نشانہ بنا رکھا ہے کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ بنیادوں پر بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے دشمنان اسلام کی پوری کوشش ہے کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کی فضا پروان چڑھا کر یہاں باہم لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت گری کا ماحول پیدا کریں۔ انہوں نے کہا جماعة الدعوة کے رہنماﺅں کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں کہ وہ پورے ملک میں مذہبی و سیاسی رہنماﺅں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں تاکہ بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ حکومت کراچی، کوئٹہ و دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائے اور اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں تاکہ ملک میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...