اپوزیشن جماعتوں کا کراچی ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا


ملتان‘ خانیوال (نامہ نگار خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کے فیصلوں اور چیف الیکشن کمشنرکے حکم کے باوجود کراچی میں ووٹر لسٹوں میں بے قاعدگےوں اور نئی حلقہ بندیاں نہ کےے جانے اور کراچی میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کاکراچی بچاﺅ ٹرےن مارچ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، لئیق احمد خان، نصر اللہ سجی ، یونس برائی، غلام مصطفیٰ ، شاہد سومرو، مستقیم نورانی محفوظ یار خان ، زاہد عسکری ،راجہ عارف سلطان کی قیادت میںملتان پہنچ گیا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل راﺅ ظفر اقبال ، میاں آصف محمود اخوانی،ڈاکٹر اشرف علی عتیق اور ابراہیم و دیگر جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ٹرین مارچ کاملتان کینٹ سٹیشن پر شاندار استقبال کیا‘شرکاءپر پھولوں کی پتےاں نچھاور کی گئیں اور قائدین کو ہار پہنائے گئے۔ شرکاءکے فلک شگاف جعلی ووٹر لسٹےں نامنظور‘جعلی مینڈیٹ نامنظور‘ٹھپہ سرکار نہیں چلے گی ‘بھتہ خوری نہیں چلے گی اور دےگر نعروں سے ملتان سٹیشن گونج اٹھا۔اس موقع پر استقبالی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ‘محمد حسےن محنتی‘غلام نبی ‘ مستقیم نورانی اور گلزار سومرو نے خطاب کیا اور کہا کہ ٹرےن مارچ کی صورت میں کراچی سے قافلہ پاکستان کی حفاظت کےلئے نکلا ہے،کراچی میں انتخابی عمل یرغمال ہو چکا ہے‘فیصلے بیلٹ باکس کے بجائے بلٹ سے ہورہے ہیں‘الیکشن کمیشن خود پری پول رگنگ کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عباس ٹاﺅن کا سانحہ انتہائی قابل مذمت اور یہ حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ جمہوریت پسند عوام کراچی سے اسلام آباد کا سفر کراچی کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کررہی ہے۔ خانےوال سے نما ئندہ نو ائے وقت کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے سےنکڑوں کا رکنان آج 5 مارچ کو دن 1:20 بجے بذرےعہ خےبر مےل رےلوے سٹےشن خانےوال پہنچےں گے ۔ علاوہ ازےں وہاں دھرنا بھی دےا جائے گا ۔
ٹرین مارچ ملتان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...