واشنگٹن (اے پی اے) مریخ پر اتاری جانےوالی ناسا کی روبوٹک گاڑی ”کیوروسٹی“ کو مرکزی کمپیوٹر میں خرابی کی وجہ سے ”سیف موڈ“ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ مریخ کی سطح پر موجود چٹانوں کا تجزیہ کر رہا ہے اور اب اسے متبادل کمپیوٹر پر چلایا جا رہا ہے۔ ناسا کے ماہرین کمپیوٹر فائلوں میں خرابی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔