پشاورکے نواحی علاقے مریم زئی میں بم کوسڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، اطلاع ملنے پرمتنی پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اوربم کوناکارہ بنا دیا. بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا واضح رہے کہ گزشتہ تین روزکے دوران پشاورپولیس نے یہ تیسرا بڑا بم نا کارہ بنایا ہے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم کوقبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پشاورکے علاقہ متنی میں بارہ کلووزنی بم ناکارہ بنا کردہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
Mar 05, 2013 | 13:04