لاہور،گوجرانوالہ اور ملتان سمیت میدانی علاقوں میں ہر طرف دھوپ کا راج ہے جس سے سردی کی شدت کافی حد تک کم ہوگئی ہے تاہم شام کے اوقات میں ٹھنڈک سے سردیوں کا احساس ابھی باقی ہے. ادھر گلگت بلتستان میں غذر ،استور اور دیامر کے پہاڑوں اور بعض شہری علاقوں میں برف جمی ہوئی ہے جس کے باعث اب بھی سردی کی لہر موجود ہے. برفباری کے باعث راستے بند ہیں جس سے کئی علاقوں میں ایندھن کی کمی ہوگئی ہے۔ شمالی بلوچستان،آزاد کشمیر اور مری میں موسم خوشگوار ہے لیکن رات میں سردی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی چھ رہا۔