کراچی میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت کی رٹ ختم ہوچکی،عوام نے جان ومال کے تحفظ کا مینڈیٹ دیا تھا، لہو بہانے کا نہیں.نواز شریف

نواز شریف لشکر رئیسانی سمیت پیپلزپارٹی بلوچستان کے بائیس ارکان کی نون لیگ میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس کررہے تھے. ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک روزانہ معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے، وزیرداخلہ کو دہشتگردی کی قبل از وقت اطلاع تھی تو کیا حفاطتی انتظامات کیے گئے. کراچی میں جلتی عمارتوں کا منظر پوری قوم نے دیکھا ہے حکمرانوں کو نظر نہیں آتا، نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور میں دہشتگردی نام کی کوئی چیز نہیں تھی آج ہم ڈکٹیٹر کی بوئی ہوئی فصل کاٹ رہے ہیں،،، حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے،،عوام نے اسے جان ومال کے تحفظ کا مینڈیٹ دیا تھا،،لہو بہانے کا نہیں. نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی رویوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،عوام نے اپنی آنکھیں نہ کھولیں تو ایسے واقعات دوبارہ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نےخود کہا تھا کہ ایسی بھی سیاسی پارٹیاں ہیں جنکی دہشتگرد تنظیمیں ہیں،کراچی کے شہریوں کو اس بارے میں حکومت سے پوچھنا چاہیے. نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا،انتخابات ہوں گے اور ضرورہوں گے. انہوں نے لشکر رئیسانی کو نون لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مل کر پاکستان کو مصیبتوں سے پاک کرینگے. اس موقع پر بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عزت بخشی،،،مسلم لیگ نون اب ہماری پارٹی ہے. لشکر رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج لگنے سے حالات ذیادہ خراب ہوئے.اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کسی دہشتگرد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیے۔ نون لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے وفد میں طاہر محمود خان، سابق صوبائی وزیر میرہمایوں عزیز کرد، سابق صوبائی وزیرراحیلہ درانی، ایوب کھوسو،محمد ریاض ایڈووکیٹ ، حاجی محمد رحیم ، حاجی محمود خان ، نسیم الرحمان ملاخیل ، چودھری زبیرجان،،اسداللہ جان رئیسانی بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن