خوشبوؤں کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں معروف ڈیزائنر ہیدی سلیمین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ریمپ پرکیٹ واک کرتی ماڈلز کے جلوے اور انفرادیت کے حامل دیدہ زیب ملبوسات نے شائقین کو محسور کر دیا۔ ماڈلزنے سیاہ سکرٹ پر لمبی شرٹس اورفراک نما لباس زیب تن کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔ ریمپ پر ڈرامائی انداز کی لائٹنگ اور مدھر موسیقی کی وجہ سے تقریب میں طلسماتی رنگ نمایاں رہا،،،ڈئیزائنر ہیدی ملبوسات کی منفرد ڈٰیزائننگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔