یہ بات افسوس ناک ہے کہ عباس ٹاؤن میں دھماکوں کے تین روزبعد بھی وزیراعلیٰ سندھ سمیت کوئی حکومتی نمائندہ وہاں نہیں پہنچا اورنہ ہی کسی نے متاثرین کی فریاد سنی ہے۔ الطاف حسین

 لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ سانحہ کو تین دن گزر جانے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ سمیت کسی بھی حکومتی ذمہ دار نےعباس ٹاﺅن کا دورہ نہیں کیا،قیامت صغریٰ کے بعد زندہ بچ جانے والے متاثرین کی فریاد بھی نہیں سنی گئی، نہ ہی شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ان کے سہارے کےلئے کوئی آیا،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو تین روز کی ڈیڈ لائن دی تھی آج وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اختیار رابطہ کمیٹی کو دیتے ہیں۔۔

ای پیپر دی نیشن