اوسلو (اے ایف پی) ملالہ یوسف زئی، روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور امریکی نیشنل سکیورٹی کے سابق سیکرٹری ایڈورڈ سنوڈن کو رواں سال کیلئے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔ نوبل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 278 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی، ولادی میر پیوٹن اور ایڈورڈ سنوڈن بھی شامل ہیں۔ نوبل انسٹیٹیوٹ کے سربراہ گیزلیونڈ یسٹڈ نے کہا کہ نوبل انعام کے امیدواروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہاہے۔
ملالہ یوسف زئی، ولادی میرپیوٹن ایڈورڈ سنوڈن نوبل امن انعام کیلئے نامزد
Mar 05, 2014