اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسانی سمگلنگ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید فہیم الدین جاںبحق ہو گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق کرنل (ر) فہیم الدین کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ایف آئی اے نے فہیم الدین کو بیٹے سمیت 24 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے چار پاسپورٹ اور 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے تھے۔