نثار کو کچہری حملے پر بریفنگ، ناقص سکیورٹی پر پولیس حکام کی سرزنش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ کو سانحہ ایف 8 کچہری اسلام آباد پر بریفنگ دی گئی۔ چودھری نثار نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر پولیس حکام کی سرزنش کی۔ چودھری نثار نے ہدایت کی کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ایف 8 کچہری میں سکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔ پولیس کے مطابق ایف 8 کچہری میں دہشت گردی کی کوئی مخصوص اطلاع نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...