لاہور (این این آئی) منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونائٹڈ نیشن آفس اور ڈرگ کرائم نے پاکستان میں منشیات کے استعمال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ جسکے مطابق پاکستان میں 60 لاکھ 70ہزار افراد منشیات استعمال کرتے ہیں اور 15سے 64سال کی عمر کے افراد منشیات کے عادی ہیں۔ 2013ء کی سالانہ رپورٹ کے مطابق خیبر پی کے میں سب سے زیادہ منشیات استعمال ہوتی ہے، پاکستان ایچ آئی وی کے کیسز کے حوالے سے پہلے پندرہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان کی کل آبادی کا 0.4 فیصد منشیات استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خیبر پی کے اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے منشیات پاکستان میں آتی ہے۔
2013ئ: پاکستان میں 60 لاکھ 70 ہزار افراد نے منشیات استعمال کی، خیبر پی کے میں تعداد سب سے آگے ہے: اقوام متحدہ
Mar 05, 2014