تحر یک انصاف کا وینا ملک کو پارٹی میں شامل کرنے پر آمادگی کا اظہار‘ کوئی عہد ہ نہیں ملے گا: فیاض الحسن چوہان

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے فلم سٹار وینا ملک کی پارٹی میں شمو لیت پر آمادگی کا اظہار کردیا جبکہ وینا ملک کو پا رٹی میں کوئی بھی عہد ہ دینے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات فیا ض الحسن چوہان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینا ملک سمیت پاکستان کا کوئی بھی شہری تحریک انصاف میں شامل ہو سکتا ہے اور وینا ملک کو پارٹی میں آنے کیلئے تحریک انصاف کے کلچرل ونگ کی ممبر شپ لینا ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وینا ملک کے تحر یک انصاف میں شامل ہونے پر کوئی پا بندی نہیں لیکن ان کو پارٹی میں کوئی عہدہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ کسی ایسے عہدے کی فی الحال اہل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...