سمیع الحق جھوٹ نہیں بولتے سچ بہت انوکھا ہوتا ہے: دوست کا انکشاف

Mar 05, 2014

لاہور (آئی این پی) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے لیکن انکا سچ بھی بہت انوکھا ہوتا ہے۔ میڈیا نے منظور قریشی کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ اکثر مولانا سمیع الحق سے ملنے اکوڑہ خٹک ان کے دارالعلوم جاتے تھے، کبھی تو وہ فوراً مل لیتے تھے مگر اکثر وہ ٹال جاتے تھے اور انکے لوگ قسم کھا کر کہتے تھے آج مولانا اسلام آباد میں ہیں یا کوئٹہ میں یا لاہور میں تو ایک دن انہوں نے یہ مسئلہ حل کر ہی لیاکسی طرح ان کے خاص آدمی کو تیار کیا کہ بتائے کہ مولانا کیوں نہیں ملتے‘راز یہ کھلا کہ مولانا نے مدرسے کے اندر ہی چار کمروں کے نام لاہور،کوئٹہ، اسلام آباد اور کراچی رکھے ہوئے تھے جب کسی سے نہ ملنا ہو وہ فوراً کسی اور کمرے میں چلے جاتے تھے کہ وہ آج اس وقت کراچی میں ہیں یا لاہور میں۔

مزیدخبریں