کراچی: نوجوان ذیشان کی ہلاکت کے کیس میں رینجرز اہلکار کی ضمانت منظور

کراچی (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ناگن  چورنگی  پر نوجوان  ذیشان  کی ہلاکت  کے کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت نے  رینجرز اہلکار کی ضمانت منظور کرلی جبکہ ملزم  رینجرز  اہلکار رحیم نور اللہ  نے عدالت  کے  روبرو اپنا بیان  قلمبند کراتے ہوئے کہا  کہ  ایک شخص عورت کو گھسیٹ کر کالے  رنگ کی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا  میری وارننگ  کے باوجود  وہ باز نہیں آیا جس کے بعد احتیاط کے طور پر اس شخص کے پائوں کا نشانہ لیکر فائر کیا۔ گولی  کہیں اور جالگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...