حیدر آباد: جج کے بیٹے کے قتل کا الزام سیشن جج گرفتار ‘رشتہ کے تنازع پر مارا، لواحقین

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد میں جج کے بیٹے کے قتل کے الزام میں سیشن جج کو گرفتار کر لیا گیا۔ جیکب آباد کے جج خالد علی شاہانی کے بیٹے عاقب علی شاہانی کو گذشتہ ہفتے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے رشتہ کے تنازع پر سیشن جج سکندر لاشاری پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ سکندر لاشاری کو کلفٹن میں دو تلوار کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ سکندر لاشاری کا تبادلہ گذشتہ روز مٹھی سے کراچی کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن