ہریانہ (آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی بھوپندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت بھارتی اور پاکستانی حکام ویزا کے قواعد و ضوابط میں نرمی پر کام کر رہے ہیں جسکے بعد تقسیم ہند کے وقت پاکستان سے ہجرت کرنے والے پنجابی خاندانوں کو پاکستان کا مفت سفر کرایا جائے گا، بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنچکولا میں،، پنجابی ملن سامروح‘‘کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔پنجابی زبان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھوپندر سنگھ ہدا نے کہاکہ پنجابی کمیونٹی کے بہت سے خاندانوں نے 1947 میں تقسیم کے دوران بھارت ہجرت کی تھی انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جن کی جنم بھومی پاکستان ہے اور وہ اپنی جائے پیدائش دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں ویزا ضوابط میں نرمی کے بعدکسی بھی سفری یا دیگر اخراجات ادا کئے بغیر پاکستان کا مفت سفر کرایا جائے گا۔