گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )موبائل فون خرید کردینے کی شرط پر نہر کراس کرتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ نہر کو ایک منٹ میں کراس کرنے پر موبائل فون جیتنے کی شرط کے لالچ میں آکر فرید ٹاؤن کا رہائشی انیس سالہ عثمان نہر میں کود پڑا لیکن نہرکراس کرتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور عثمان کی تلاش شروع کر دی تاہم عثمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا جب کہ ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری ہے۔