احرارالہند کاغذی تنظیم، اسلام آباد حملے کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے: الطاف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین  نے کہا ہے کہ احرارالہند  نامی گروپ  محض کاغذی  تنظیم ہے اور کچہری  حملوں  کے  پیچھے دراصل طالبان  کا ہاتھ ہے۔ لندن  سے جاری بیان میں انہوں نے  وزیراعظم نواز شریف  اور وفاقی وزیر داخلہ  چودھری نثار  سے مطالبہ کیا  کہ خیبر پی کے  کی تحصیل لنڈی کوتل  کے علاقے سیدوخیل  میں  ایف سی  اہلکاروں پر حملے اور اسلام آباد  میں ایف ایٹ  کچہری  کے واقعات کی بھرپور  تحقیقات کروا کر پتہ چلایا جائے  کہ ان  واقعات  میں طالبان  ہی تو ملوث نہیں اور پھر مذاکرات آگے بڑھانے نہ بڑھانے کا فیصلہ کرے۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستانی   عوام کی اکثریت  کا خیال ہے کہ احرارالہند  نامی یہ گروپ  محض  کاغذی تنظیم  ہے اور ان حملوں کے پیچھے بھی  طالبان کا ہاتھ ہے جو کاغذی  گروپ  پر ان حملوں کی ذمہ داری   ڈال کر اپنا دامن  بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس  تنظیم  کے دعوے پر یقین  کرنا دانشمندی  نہیں۔ انہوں  نے کہا کہ احرارالہند  کے نام سے چند روز تک  عوام  تو  کجا میڈیا اور عسکری  ادارے تک واقف نہیں تھے۔  ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ  وہ وزیراعظم  کے اس بیان کی تائید کرتے ہیں کہ دہشت گردی  اور  مذاکرات  ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اسلام آباد جیسے بڑے شہر میں احرارالہند جیسی غیر معروف تنظیم کارروائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں ہم طالبان کے ہاتھوں اتنا بڑا دھوکہ کھا جائیں کہ خدانخواستہ پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...