مانگا منڈی (نامہ نگار) پورے شہر کا سیوریج کا گندہ پانی ہتھاڑ زرخیز زمینوں میں داخل ہونے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہو گئی جس سے زمینداروں کو کڑوروں روپے کا نقصان۔ سینکڑوں زمینداروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پورے شہر کا گندہ پانی کی نکاسی کیلئے سیوریج کے پائپ ڈال کر مانگا ہتھاڑ میں چھوڑ دیا گیا۔ جس سے نہ صرف سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ خراب ہو رہا ہے بلکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل ضائع ہونیکا خدشہ ہے زمینداروں محمد خالد، انور، محمد اویس وغیرہ نے بتایا کہ حالیہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مانگا منڈی کو پیر س بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر جیتنے کے بعد وہ اپنے حلقے کے عوام کو ہی بھول گئے۔ انہوں نے پیرس کی بجائے مانگا ہتھاڑ کو ڈبن پورہ بنا دیا ہے۔ سیوریج کے پائپ دریا تک پہنچانے کی بجائے زمینداروں کی فصلوں میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ جس سے پورے علاقہ کا پانی آلودہ اور گندہ ہو چکا ہے۔ سینکڑوں لوگ پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہور ہے ہیں۔