لاہور )کامرس رپورٹر) آلو کے کا شتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ دلانے اور مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے ملک سے آلو کی برآمد شروع ہو گئی ہے اور ابتک 30ہزار میٹرک ٹن سے زائد آلو ملائیشیا، سری لنکا، روس اور متحدہ عرب امارات کو بجھوایا جا چکا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کمشنر آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آلو کی بمپر فصل ہوئی ہے اور حکومت ملکی ضروریات سے زائد تمام آلو برآمد کرے گی تاکہ کسانوں کو معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔ آلو کی برآمد شروع ہونے سے مارکیٹ میں استحکام آیا ہے اور قیمت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔