کراچی+لاہور (کامرس رپورٹرز ) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں گذشتہ کئی روز کی مندی بدھ کو تیزی میں تبدیل ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 54.18 پوائنٹس کے اضافہ سے 33242.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار 450 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 96 ارب 22 کروڑ 78 لاکھ 14 ہزار 657 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 96 ارب 38 کروڑ 47 ہزار 864 روپے ہو گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان رہا ۔مجموعی طور پر87کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 25 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس57.76 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5930.26 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 10 لاکھ 87 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 8 لاکھ 50 ہزار 200حصص کا لین دین ہوا تھا ۔