ملک بھر میں جلد نظام صلوٰۃ قائم کیا جائیگا: وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس ہوا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک بھر میں جلد نظام صلوٰۃ قائم کیا جائے گا۔ وفاق میں نظام صلوٰۃ کے لئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ مذہبی اور غیر مذہبی دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں۔ 10 رکنی کمیٹی اذان، نماز کے لئے اتفاق رائے سے ایک وقت کا تعین کرے گی۔ نمازوں کے اوقات میں کاروباری مراکز بند اور دفاتر میں وقفہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...