گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پو لیس وین پر حملہ کر کے حراستی ملزم کو قتل اور دو کا نسٹیبلوں کو شہید کر نے کے مقدمہ میں دو مجرموں کو چھ چھ مر تبہ سزائے مو ت چا ر چارمر تبہ عمر قید سب انسپکٹر سمیت دو مجرموں کو عمر قید کی سزا کا حکم سناتے ہوئے اے ایس آئی اور دو کانسٹیبلوں کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کی جج بشری زمان نے تھا نہ ایمن آباد کے علا قہ جی ٹی روڈ پر پو لیس حراست میں ملزم شہاب الدین کو قتل اور دو کانسٹیبل حفیظ اللہ ،گلفان کو شہید کر نے کے مقدمہ میںجرم ثا بت ہو نے پر دو مجر مان جہا نگیر ،آصف کو چھ چھ مر تبہ سزائے مو ت چا ر چا ر مر تبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیتے ہو ئے مقدمہ میں ملو ث سب انسپکٹر تحسین خا ن اور لیا قت کو پا نچ پا نچ مر تبہ عمر قید کی سزا بھگتنا ہو گی فا ضل جج نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نزاکت علی اور دو کانسٹیبل علی عا بد ،تو صیف کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کر نے کا حکم دیدیا۔