قصور+ گوجرانوالہ (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) قصور میں چونیاں کے نواح شمس آباد میں اوباش ملزمان 8 سالہ طالبہ کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے لے گئے اور اس سے زبردستی اجتماعی زیادتی کر ڈالی، مقدمہ کے مدعی ابراہیم نے بتایا اس کی نواسی (ش) جو شمس آباد میں زیر تعلیم ہے گھر سے سکول کی جانب جا رہی تھی راستہ میں ملزم فاروق اسے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل پر بٹھا کر نواحی گائوں گدھ پور جھگیاں لے گیا جہاں اس نے اپنے ایک ساتھی جمعہ نامی ملزم سے ملکر اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے علاقے چند دا قلعہ بائی پاس کے قریب 12 سالہ لڑکے نے چار سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قصور اور گوجرانوالہ میں 2 بچیوں سے زیادتی
Mar 05, 2015