کابل (آئی این پی، رائٹر) افغانستان میں ہزارہ برادری کے 30مغویوں کی رہائی کیلئے جاری آپریشن اور دیگرزمینی اور فضائی کاروائیوں میں 48 دہشتگرد مارے گئے۔ 21 غیرملکی ہیں۔ طالبان نے غیر ملکی این جی اوز کے 5 ورکرز کو اغوا کرلیا،دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے فوجی ساز و سامان کی خریداری کے تمام معاہدوں کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دیئے ۔ بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں آپریشن کے دوران داعش کے جنگجو ئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔