”ضمیر فروش نہیں“ شیخ رشید اور جمشید دستی نے سینٹ الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کردیا

Mar 05, 2015

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ضمیر فروش نہیں ہوں اس لئے (آج) سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں جاﺅنگا۔ جمشید دستی نے کہا ان انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ہو رہی ہے، اس شرمناک فعل کا حصہ نہیں بنوں گا۔
بائیکاٹ

مزیدخبریں