نوسربازوں نے جعلی چیکوں کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے اکاؤنٹ سے 86 لاکھ روپے نکلوا لئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نوسربازوں نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک کو 86 لاکھ 63 ہزار روپے کا نقصان پہنچا دیا، ایڈووکیٹ جنرل کے اکاؤنٹ سے 17 سے 25 فروری کے دوران 8 چیکوں پر جعلی دستخط کے ذریعے رقم نکال لی گئی۔ نوسربازوں نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا موبائل بھی کئی بار بند کروا دیا تھا۔عبدالفتح ملک کے نام پر ڈپلیکیٹ چیک بک ایشو کرائی۔

ای پیپر دی نیشن