لاہور (نمائندہ سپورٹس) متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کی شاندار جیت پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسری جیت ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم ہے۔ وہ آج بھارت جائیں گے جہاں وہ پاکستان بھارت سیریز کے انعقاد کے بارے میں حکومتی اراکین اوربی سی سی آئی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔