صوبے میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پہلا ووٹ خلیل طاہر سندھو نے کاسٹ کیا پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے سولہ امید وار میدان میں ہیں جن میں سے گیارہ کا تعلق مسلم لیگ ن اور تین کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں راجہ ظفر الحق،پرویز رشید ،مشاہداللہ خان ،چوہدری تنویر ،جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ،غوث محمد خان نیازی ،نہال ہاشمی ایڈوکیٹ ،نجمہ حمید ،عائشہ فاروق ،پروفیسر ساجد میر ،خواجہ محمود احمد ،سعود مجید اور سلیم ضیا شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے تین امیدواروں میں نو شیر خان لنگڑیال ،ثروت ملک اور ندیم افضل چن شامل ہیں،، پولنگ کے دوران ن لیگ اور پی پی کے ارکان کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے باعث پولنگ کا عمل تعطل کا شکار بھی رہا