تحریک انصاف کا خواجہ آصف کو خط، حلقہ این اے 110 کے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو خط لکھا ہے جس میں حلقہ این اے 110 میں انتخابی نتائج کی پڑتال کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ خط مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے تحریر کیا گیا، خط کے متن میں لکھا گیا کہ سپریم کورٹ نے 19 جنوری کو 30 روز کے اندر انتخابی مواد پڑتال کے لئے نادرا کی تحویل میں دینے کا حکم دیا تھا۔ 21 فروری سے 4 مارچ تک مسلسل پانچ مرتبہ آپ کا آر او کے روبرو پیشی سے گریز انتہائی افسوسناک ہے۔ پونے تین برس تک مقدمے کو التواء کا شکار کرنے کے باوجود آپ اس کے ممکنہ نتائج سے خوفزدہ ہیں۔ سچائی کا سامنا کرنے سے گریز کر کے آپ کے لئے چھپنا ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...