شعبہ خوراک کا گردشی قرضہ 120 ارب روپے تک پہنچ گیا، حکومت گندم خریدنے سے قاصر

Mar 05, 2016

اسلام آباد (آن لائن) خوراک کے شعبے میں گردشی قرضہ 120 ارب روپے تک پہنچ گیا ، حکومت کے پاس کاٹی گئی گندم خریدنے کیلئے کافی وسائل نہیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے میں جب ملک انرجی سیکٹر میں قرضوں کے ساتھ نمٹ رہا ہے تو فوڈ سیکٹر مزید نیچے کی طرف جارہا ہے اورگندم کی اچھی فصل کے باوجود کسانوں کو شدید مالیاتی ضرب لگ سکتی ہے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وفاق کے ذمہ پاسکو کے 70ارب روپے واجب الادا ہیں اور پنجاب کو بھی پچاس ارب روپے ادا کرنا ہیں جو گندم خریداری کیلئے سبسڈی کے طور پر ادا کئے جائینگے ۔ دوسری طرف سندھ حکومت بینکوں کو بطور سود ہر ماہ پچاس کروڑ روپے ادا کررہی ہے جو گندم کی خریداری کے حوالے سے ہے ۔

مزیدخبریں