بیجنگ (اے پی پی) چینی پارلیمنٹ کے ترجمان فو ینگ نے کہا ہے چین اس سال پیش کیے جانے والے د فاعی بجٹ برائے 2016/2017 میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 7سے8 فیصد تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔ بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دفاعی بجٹ کا حجم 886 ارب یوآن تھا اور موجودہ بجٹ کے لیے حتمی رقم کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا، تاہم پارلیمنٹ کی حتمی منظوری کے بعد ہی یہ نافذ العمل ہو گا۔