پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانیوالے کا سر قلم کر دینگے: بی جے پی رہنما کی بڑھک

Mar 05, 2016

کولکتہ (آئی این پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گا اس کا سر قلم کر دیں گئے۔ بیر بھوم میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ملک کے خلاف بیانات دے گا اور قوم کے خلاف بات کرے گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں