ایف بی آر نے بھاری ٹرانزیکشن کرنے والوں کا آڈٹ شروع کردیا:ذرائع

Mar 05, 2016

لاہور (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے بینکوں سے بھاری ٹرانزیکشن کرنے والے افراد کا آڈٹ شروع کردیا، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کرانے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیاجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ کا آغاز ٹرانزیکشن ہولڈر کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد کیا گیا جس کے تحت بینکوں سے بھاری رقوم کی لین دین کرنے والوں کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ آڈٹ کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیاجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت دس لاکھ ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کرچکی ہے۔ خودکار رضاکارانہ اسکیم میں شامل نہ ہونے والوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی صفر اعشاریہ تین سے صفر اعشاریہ چار فیصد کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں