جنوبی چھاﺅنی میں اغوا کے بعد نوجوان کو تشدد کر کے مار ڈالا

لاہور (سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے تھانہ جنوبی چھاﺅنی سے اغوا ہونیوالے 22 سالہ نوجوان کو قتل کرکے نعش درخت سے باندھ دی۔ مانانوالہ کا 22 سالہ ثاقب 2 روز قبل گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے اسے بہت تلاش کیا تاہم ناکامی پر اسکے والد شریف نے تھانہ درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ثاقب کی تلاش شروع کردی۔ گذشتہ روز ثاقب کی نعش تھانہ برکی کے علاقہ پڈری گاﺅں سے ملی۔ نامعلوم افراد اسے درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اسکے مر جانے پر فرار ہوگئے۔ مقتول کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ثاقب کا چند روز قبل بیدیاں روڈ کی 2 خواتین سے جھگڑا ہو ا تھا اور شبہ ہے انہوں نے اسے قتل کرایا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...