وزیراعلیٰ کے بیرونی دوروں کی تفصیلات‘ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست مسترد کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے چیئرمین بی اے سی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمودالرشید کی وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بیرونی دوروں کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی۔ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے یہ اعتراض اٹھایا کہ شہبازشریف نے بلاجواز غیرملکی دورے کئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ان بیرونی دوروں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت بی اے سی میں بیرونی دوروں کی تفصیلات پیش کرنا ضروری ہے‘ لیکن یہ آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی گئی۔ ہائیکورٹ نے قرار دیاکہ پہلے سے دائر مرکزی درخواست میں جو استدعا نہیں کی گئی‘ اس کی دادرسی متفرق درخواست کے ذریعے نہیں کی جا سکتی۔
ہائیکورٹ/ درخواست مسترد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...