اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف تین روزہ دورے پر بدھ کو سعودی عرب جائیں گے اور 11 مارچ تک سعودی عرب میں قیام کے دوران شاہ سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیںکریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطی خاص طور پر شام کی صورتحال اور 34 ممالک کے اتحاد کے حوالہ سے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔