اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر خیبر پی کے کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Mar 05, 2016

پشاور، لاہور ( بیورو رپورٹ + این این آئی) اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر خیبر پی کے کا حلف اٹھا لیا، ان سے گورنر کے عہدے کا حلف چیف جسٹس خیبر پی کے مظہر عالم نے لیا، حلف برداری میں وفاقی وزیر اکرم درانی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ و دیگر شریک تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اقبال ظفر جھگڑا سینیٹر شپ چھوڑ کر حلف اٹھانے والے دوسرے گورنر ہیں۔ چودھری سرور کی طرف سے گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے رفیق رجوانہ کو سینیٹر شپ سے مستعفی کرا کے پنجاب کا گورنر تعینات کیا تھا۔

مزیدخبریں