نےوےارک (آئی این پی+ (نوائے وقت رپورٹ) امریکی مےگزین فوربز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اپنی پٹڑی پر واپس آگئی ہے، پاکستان میں اس وقت فوج، سول حکومت اور سول سوسائٹی سکیورٹی کے امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان کی معیشت کئی سال سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کو مکمل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متعدد مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ پاکستان میں 2013 میں پہلی بار اقتدار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو پرامن طور پر منتقل ہوا۔ امریکی جریدے نے کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں مثبت ترقیاتی اقدامات ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 40 ملین لوگوں کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 2050ءمیں بڑھ کر 100 ملین ہو جائے گی۔ پاکستان میں قدرتی وسائل سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔
فوربز