لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر میاں محسن لطیف اور جنرل سیکرٹری ساجد چوہان اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر محمد صفدر کو بھجوا دیئے ہیں۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی اس وقت دو متوازی تنظیمیں چل رہی ہیں، ایک تنظیم کے صوبائی صدر وزیر مملکت عابد شیر علی ہیں جبکہ دوسری تنظیم کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد ہیں۔ میاں غلام حسین شاہد کی یوتھ ونگ کے بھی نہ صرف صوبائی اسمبلی کے حلقے تک کے عہدیداران موجود ہیں۔ میاں محسن لطیف کو اس پر اعتراض رہا ہے تاہم قیادت نے دونوں دھڑوں کے حوالے سے چشم پوشی کی۔ میاں محسن لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث استعفے دیئے۔
محسن لطیف