رحیم یار خان: 9 سالہ بچی کو ”ونی“ کرنےکی کوشش ناکام‘ پنچایت کے 4 ارکان گرفتار

Mar 05, 2016

رحیم یار خان (آئی این پی) پولیس نے 9 سالہ بچی کو ’ونی‘ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فیصلہ سنانے والی پنچایت کے چار ارکان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گلشنِ فرید پولیس چیک پوسٹ کے انچارج الیاس علی نے بتایا کہ چار میں سے تین مشتبہ افراد کی پ±نو، غزوہ اور کالو کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 310 کے تحت درج کی گئی۔ ہمیں جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا، ہم نے اس کی ایف آئی آر درج کی اور کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہم نے پنچایت کا بچی کو ’ونی‘ کرنے والا حکم نامہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے رواں ہفتے کے اوائل میں تحصیل لیاقت پور کی ایک پنچایت نے قتل کا تنازع حل کرنے کے لیے قاتل گمورام کی 9 سالہ بہن کو مقتولہ بختو مائی کے انکل کے 14 سالہ بیٹے ہری چند کے ساتھ ’ونی‘ کرتے ہوئے ان کی شادی کا فیصلہ سنایا تھا۔
ونی

مزیدخبریں